۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز قم

حوزہ/ استکباری طاقتوں کے زرخیزمزدوروں اور غلاموں نے یعنی آل سعود نے پھر محبان اسلام ناب محمدیؐ  کے حقیقی پیرو کاروں کے ۴۱ افراد کو بے رحمانہ طریقہ سے تہہ تیغ کرکے ثابت کردیا کہ آل ابی سفیان کی گندی اور ناجائز اولادیں ابھی بھی زندہ ہیں ۔ لعنت بر آل سعود۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز قم نے ایک بیان کے ذریعے سعودی حکام کی جانب سے 41 بے گناہ شیعہ مسلمانوں سمیت 81 قیدیوں کے سر قلم کردئیے جانے سخت مذمت کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بِسْمِ‏ رَبِّ الشُّھدَاء
بای ذنب قتلت
ماہ شعبان المعظم کی عظمت و برکت، شان و منزلت کسی پر پوشیدہ نہیں ہےافسوسناک بات یہ ہے کہ اس ماہ عظیم میں جہاں مسلمانان جہان خدا کی عبادت و ریاضت کے لئے مزید آمادہ ہورہے ہیں کہ ماہ مبارک میں روحانی فضیلت سے سرشاراللہ کے مہمان بن سکیں، لیکن افسوس اس ماہ عظیم میں نام نہاد اسلام کا دم بھرنے والے غیر مشروع ، جن کا اسلام وقرآن سے کوئی واسطہ نہیں، انہون نے پشاور کی مسجد میں اسلام ناب محمدیؐ کے واقعی و حقیقی پیرو کاروں کو اپنے انتحاری حملہ کا نشانہ بناکر دسیوں بے گناہ افراد کو شہید ومجروح کردیا۔
ابھی یہ خون کے آنسو خشک بھی نہ ہونے پائے تھے کہ استکباری طاقتوں کے زرخیزمزدوروں اور غلاموں نے یعنی آل سعود نے پھر محبان اسلام ناب محمدیؐ کے حقیقی پیرو کاروں کے ۴۱ افراد کو بے رحمانہ طریقہ سے تہہ تیغ کرکے ثابت کردیا کہ آل ابی سفیان کی گندی اور ناجائز اولادیں ابھی بھی زندہ ہیں ۔ لعنت بر آل سعود،
خدا وند عالم سے دعا ہے کہ شہدائے پشاور پاکستان اور شہدائے قطیف عربستان کو اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے اور ظالمین اور ان کے طرفداروں کو واصل جہنم کرے۔
ہم اراکین اقرا، علمی و ثقافتی مرکز؛ اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پشاور اور قطیف کی مظلوم عوام کے ساتھ اعلان ہمدردی کرتے ہیں اور ان کی خدمت میں اس غمناک حادثہ پر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں علی الخصوص شہداء کے اہل خانہ کے لئے خدا وند متعال سے دعا گوہیں کہ انہیں صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے ۔
ساتھ ہی ساتھ رہبر انقلاب جمہوری اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ اور دنیائے تشیع کے عالی قدر مرجع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دامت برکاتہ اور دیگر علمائے کرام و مراجع عظام اور جملہ منصف صفت انسانوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
جب ظلم گزرتا ہے حد سے قدرت کو جلال آجاتا ہے فرعون کا سر جب اٹھتا ہے موسی کوئی پیدا ہوتا ہے

والسلام
اراکین اقرا،علمی و ثقافتی مرکزقم ،ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .